ملتان :تبدیلی کی باتیں کرنے والے ڈرامے کر رہے ہیں، نواز شریف

nawaz

nawaz

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ انقلابی سوچ کی وجہ سے ان کی حکومتیں ختم کی گئیں لیکن یہ سوچ تبدیل ہوئی ،نہ ہوگی۔تبدیلی کی باتیں کرنے والے بہت ہیں لیکن اصل تبدیلی کا کام مسلم لیگ ن نے کیاہے۔ آج تبدیلی کی بات کرنے والے ڈرامے کررہے ہیں۔وہ ملتان میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔