ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز 3 دن کے لئے بند

CNG

CNG

ملتان : (جیو ڈیسک) ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت تین روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے ملتان ریجن کے شہروں ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، خانیوال ، وہاڑی اور چیچہ وطنی میں آج صبح 6 بجے میں سی این جی اسٹیشنز کو صارفین کے لئے بند کر دیا گیا ہے جو جمعرات کی صبح 6 بجے صارفین کے لئے کھول دئیے جائیں گے میں سی این جی کی تین روزہ بندش سے شہریوں کو آمد ورفت میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔