ملکہ فیڈر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی بڑھ گیا گیپکو کی کارکردگی صفر لوگ عاجز آگئے

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ملکہ فیڈر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی بڑھ گیا گیپکو کی کارکردگی صفر لوگ عاجز آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سردیو ں میں بھی ملکہ فیڈر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی بڑھ گیا گیپکو کی کارکردگی صفر لوگ عاجز آگئے۔

طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے عو ام حکمرانوں کو بددعائیں دیتے رہتے ہیں۔ لیکن گیپکو حکام کے کانوں تک جوں نہیں رینگتی عوام جائیں تو آخر کہاں جائیں کوئی ہے جو عوام کا پر سان حال ہو سکے۔ عوام نے کہا کہ کے اگر حکو مت نے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو پھر سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا۔