ملکی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے،حفیظ شیخ

hafeez shaikh

hafeez shaikh

حکومت نے رواں برس کی شرح نمو کا ہدف کم کر کے تین عشاریہ چھ فیصد کر دیا ہے جو کہ بجٹ کے وقت چار عشاریہ دو فیصد تک رہنے کی توقع تھی۔
یہ بات وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو تین عشایہ چھ فیصد رہی جبکہ ہدف دو فیصد تھا۔
زراعت سے متعلق بات کر تے ہوئے ڈاکڑ حفیظ شیخ کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی کارکردگی بھی کافی بہتر ہے اور اس میں مزیدبہتری کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ محاصل میں اٹھا ئس عشاریہ دوفیصداضافہ ہوا ہے جو اب سات سو بارہ ارب روپے ہیں جبکہ گذشتہ برس ٹیکسوں سے اسی عرصے میں پانچ سو پچپن ارب روپے جمع ہوئے تھے۔