ملکی سلامتی پر سودے بازی برداشت نہیں کی جائیگی۔ نواز

nawaz sharif

nawaz sharif

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سودے بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت کو خارجہ پالیسی از سر نو مرتب کرنا ہو گی۔ رائیونڈ میں دفاع پاکستان کونسل کے وفد سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ملک جن بحرانوں کا شکار ہے اس میں تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ دار ہے کہ وہ مل کر اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے میاں نواز شریف کواٹھارہ دسمبرکو مینار پاکستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ کونسل کے رہنما لیاقت بلوچ کے مطابق نواز شریف نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔