ملکی سیاست اور حلقہ کی تعمیر و ترقی میں کائرہ برادران کا کلیدی کردار ہے ، ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) ملکی سیاست اور حلقہ کی تعمیر و ترقی میں کائرہ برادران کا کلیدی کردار ہے ، کائرہ برادران نے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار سابق صدر PYOلالہ موسیٰ ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور جمہوریت کے بقاء کیلئے کائرہ برادران نے بہت بڑی قربانی دی ، انہوں نے کہا ملک میں جمہوریت کے بقاء کیلئے شہید وفا چوہدری توقیر اکرم کائرہ شہید نے لازوال قربانی دیکر اہل لالہ موسیٰ کا سر فخر ہے بلند کر دیا ہم شہید وفا چوہدری توقیر اکرم کو انکی لازوال شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، اور کائرہ برادران کو انکی لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔