ڈاکٹر طاہر القادری ظلم کے خلاف مظلوم کی آواز ہیں ، آج کے دن ہم اپنے محبوب قائد کا بھرپور استقبال کریں گے ، محمد اسلم چودھری

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری ظلم کے خلاف مظلوم کی آواز ہیں ، آج کے دن ہم اپنے محبوب قائد کا بھرپور استقبال کریں گے ، ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن فرانس کے راہنما منہاج ماڈل ہائی سکول کے چیئرمین حاجی محمد اسلم چوہدری نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نظام کی ستم ظریفی ، ناانصافی ، ظلم ، کرپشن ، غنڈہ گردی ، دہشت گردی ، وڈیرہ شاہی ، تھانہ کچہری ، نااہلوں کا عوام دشمن نظام جس نے 65سال سے آج تک قوم کو نہ تعلیم دی نہ صحت ، نہ شعور انہوں نے کہا کہ ایسے ظالمانہ یزیدی نظام کے خلاف حسینی پرچم بلند کر کے گھروں سے نکل کر جوق در جوق مینار پاکستان پہنچ کر اپنے محبوب قائد کا استقبال کریں ، انہوںنے کہا عوامی رابطہ آفس چک پیرانہ سے 20گاڑیوں کا قافلہ آج علی الصبح 7 بجے روانہ ہو گا۔