ملک بھر میں جشن عیدمیلادالنبی کی تیاریاں عروج پر

12 Rabi Ul Awwal

12 Rabi Ul Awwal

ملک بھر میں(جیوڈیسک) جشن عیدمیلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیاریاں عروج پر ہیں، مساجد ،گلیوں اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجایاجارہا ہے۔

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں عرو ج پر پہنچ گئیں۔ شہروں کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔ سندھ بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ مساجد ،گلیوں اور بازاروں کو سبز جھنڈیوں اور قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔

جشن عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں سرگودھامیں ریلی نکالی گئی۔موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے علاوہ پیدل افراد نے ریلی میں شرکت کی۔جلوس میں بوڑھے اور جوانوں کے علاوہ بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

پیرمحل میں گلی محلوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔رات کے اوقات میں پیرمحل کی گلیاں خوبصورت منظرپیش کرتی رہیں۔ سانگھڑمیں جشن عیدمیلادالنبی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

لوگ اپنے گھروں کو سجانے کیلئے جھنڈیاں اوربیجز خرید رہے ہیں۔گلیوں اور محلوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایاگیاہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں کو روشن کررکھا ہے اور سبز جھنڈیوں سے سجایا جارہا ہے۔