ملک حنیف اعوان کو حلقہ این اے 107سے شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

گجرات (جی پی آئی)ملک حنیف اعوان کو حلقہ این اے 107سے شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں سابق ناظم ارشد بھٹی یونین کونسل سرخ پور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک حنیف اعوان کوجس طرح حلقہ این اے 107سے ریکارڈ ووٹوں سے عوام نے کامیاب کیا ہے اسی طرح ملک حنیف اعوان بھی عوام کے مسائل حل کرنے میںکوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور پہلے کیطرح آئندہ بھی مزید ترقیاتی کام کروائینگے اور ملک حنیف اعوان عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائیں گے ملک حنیف اعوان نے ریکارڈ کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردیا۔

کہ حلقہ این اے 107مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ عوامی جماعت ہے ضمنی الیکشن کی طرح عام انتخابات میں بھی اتحادیوں کو مات دینگے ‘پنجاب کے عوام نے اتحادیوں کو مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں مثالی ترقیاتی عوام جان چکے ہیں کہ دونوں اتحادی محض اپنے مفاد کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں ۔