ٹی ایم اے گجرات میں پندرہ دسمبر کو ریفرنڈم ہو گا

گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات میں پندرہ دسمبر کو ریفرنڈم ہو گا ، اس سلسلہ میں محکمہ لیبر نے ریفرنڈم کروانے کیلئے اقدامات کرنے شروع کر دئیے ہیں ، ریفرنڈم میں ٹی ایم اے گجرات کے ملازمین اپنے لیے سی بی اے یونین کا انتخاب کریں گے ، تا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے منتخب ہونے والی سی بی اے یونین عملی طور پر اقدامات کر سکے ، اس سلسلہ میں دو یونینز کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا ۔

ٹی ایم اے کے تمام شعبہ جات میں آج کل ریفرنڈم کے سلسلہ میں خاصہ زور و شور پایا جاتا ہے۔