تحریک تحفظ ختم نبوت کا سپاہی ہوں علامہ فرید القمر چشتی کی قیادت میں بھرپو ر کردار ادا کریں گے۔ عرفان محمود

گجرات (جی پی آئی) تحریک تحفظ ختم نبوت کا سپاہی ہوں علامہ فرید القمر چشتی کی قیادت میں بھرپو ر کردار ادا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار نامور مذہبی سکالر پروفیسر عرفان محمود برق نے چک سکندر نمبر 30میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں اپنے خصوصی بیان میں کیا نامور عالم دین علامہ مفتی محمد یوسف رضوی المعروف ٹوکے والے نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی جان ہے۔

مجاہد تحریک ختم نبوت علامہ فرید القمر چشتی کا کردار قابل فخر ہے ، میزبان مکرم علامہ فرید القمر چشتی نے کہا تحریک فدایان ختم نبوت عظیم کارواں ہے مجھے فخر ہے میں شہدائے ختم نبوت علامہ میاں محمد امیر شہید ، غازی شبیر حسین شہید غازی، احمد خان شہید کے راستے کا مسافر ہوں ، عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے لیے میری جان حاضر ہے۔