گجرات پریس کلب کے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے ، 2013ء کیلئے30دسمبر 2012کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ، اجلاس کی صدارت صدر وسیم اشرف بٹ نے کی ، جبکہ جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی ، جس کی ہائوس نے منظوری دی اجلاس میں 3رکنی الیکشن کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ، اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کلب کے عہدوں کے علاوہ 5رکنی مجلس عاملہ کی نشستوں پر بھی انتخاب کروائے جائیں گے ، نئے الیکشن شیڈول کا اعلان الیکشن کمیٹی آئندہ 2روز میں کر دے گئی۔

اجلاس میں فنانس سیکرٹری محمود اختر محمود نے سالانہ مالی گو شوارے ہائوس میں پیش کیے ، جس کی متفقہ طور پر منظور دی گئی ، صدر وسیم اشرف بٹ نے اپنی کابینہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ہائوس کو بتایا کہ سال 2012ء میں پریس کلب کی سب سے اہم کامیابی یونیورسٹی آف گجرات کے اشتراک سے 3روزہ تربیتی ورکشاپ اور تقریب حلف برداری کا انعقاد عالمی یوم صحافت کے موقع پر سیمینار کا انعقاد ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے سربراہان کی پریس کلب میں میٹ دی پریس میں شرکت اور دیگر علمی ادبی سرگرمیوں کا انعقاد رہا ہے جبکہ ہم نے کلب کی آمدن میں اضافہ میں کیا انہوں نے بتایا کہ گجرات کی تمام سیاسی سماجی تنظیموں نے بلا امتیاز گجرات پریس کلب کی پذیرائی کی اور پریس کلب میں ہونے والی سرگرمیوں کی تمام مقامی اور قومی اخبارات میں اشاعت ہوئی ، ہم بالخصوص گجرات کے مقامی اخبارات کے شکریہ ادا کرتے ہیں ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست بانی رکن مسعود سرور راٹھور نے کہا کہ صدر وسیم اشرف بٹ کی قیادت میں تمام کابینہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے ، گجرات پریس کلب کے ممبران کی بہت خدمت کی اور پریس کلب کے معاملات کو احسن انداز سے چلایا سال 2012ء والی کابینہ بہت خو ش نصیب ثابت ہوئی ہے ، اللہ تعالیٰ ان پر سارا سال اپنے کرم و فضل کا نزول کیا ، مسعود سرور راٹھور نے مزید کہا کہ گجرات پریس کلب کیلئے میری جان بھی حاظر ہے ، اور آئندہ جب بھی میری ضرورت محسوس ہوئی میں دل و جان سے حاظر ہوں ، گجرا ت پریس کلب کے سابق صدر محمد یونس ساقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2012ء کی کابینہ نے پریس کلب کی بہتری کیلئے کام کیا ہے ، پریس کلب کو استحکام کے سفر پر گامزن کیا ہے ، موجودہ کابینہ نے انتہائی احسن انداز سے ذمہ داری نبھائی ہے۔

گجرات پریس کلب کے وقار میں اضافہ کیا ہے اور آئندہ بھی اسی ممبر کو آگے آنا چاہیے جو پریس کلب کیلئے ٹائم دے سکے اور سال 2012ء کی کابینہ نے تمام کام بڑے منظم طریقہ سے کیے ہیں ، پریس کلب کو علم و ادب کا گہوارہ بنایا اور پریس کلب کی بہتری کیلئے عملاً کام کیا ، سینئر صحافی طفیل میر اور مسعود سرور راٹھور نے ہمیشہ گجرات پریس کلب کی سرپرستی کی ہے ، اور مثبت راہنمائی کی ہے کرامت اللہ کپور اور بشارت لودھی نے بھی ہمارا ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا ہے ، تمام احباب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں سابق صدر گجرات پریس کلب حاجی کرامت اللہ کپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ اجلاس میں ممبران کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ تمام ممبران میں بہت اتحاد ہے۔

سال 2012ء کی کابینہ نے احسن انداز سے تمام معاملات کو چلایا ہے ، گوشوارے میں ہر چیز کو نمایاں کر کے ممبران کے سامنے پیش کیا ہے ، پوری دیانتداری سے کام کیا ، ہماری تمام تر ہمدردیاں پریس کلب کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی اپنے فرائض احسن انداز سے نبھائیں گے ، سابق صدر گجرات پریس کلب مقبول الٰہی بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کلب کا وقار موجودہ دور میں بحال ہوا ہے ، وسیم اشرف بٹ کی قیادت میں تمام کابینہ کے اراکین نے اپنے اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دئیے ، راہنما کی طرح کام کرنے والے کو ہی آگے آنا چاہیے ، وسیم اشرف بٹ نے گجرات پریس کلب کیلئے بہت خدمات سرانجام دیں اور کلب کو بہت ٹائم دیا ، گجرات پریس کلب کا وقار آن شان ہی ہمارا مقصد ہے ، ہم پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشارت لودھی نے کہا کہ سال 2012ء کی کابینہ نے بڑے احسن انداز کے ساتھ کام کیا ، البتہ انہیں بہت سے کٹھن مراحل سے بھی گزرنا پڑا مگر پھر بھی انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ، ہم تمام کابینہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سابق فنانس سیکرٹری وحید مراد مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کابینہ نے بہت اچھا کام کیا ہے ، مثالی کارکردگی کاع مظاہرہ پیش کیا ہے ، ہم نے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا ہے ، جس کا ہمیں فخر ہے ، اور تمام کابینہ ہمارے اعتماد پر پورا اتری ہے ، خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اس موقع پر فیاض بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کابینہ کی کارکردگی مثالی رہی ہے ، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آئندہ کیلئے سینئر ہماری جو ڈیوٹی لگائیں گے ہم مکمل پاسداری کریں گے ، احسان احمد چھینہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2012ء کی کابینہ کو شاندار طریقہ سے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ضیاء سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کلب میں جمہوریت کو فروغ دیا گیا ہے ، موجودہ کابینہ نے اچھے کام کیے ہیں ، ہم انہیں بے حد سراہتے ہیں ، ذیشان ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کلب میں اچھے ماحول کو فروغ دیا گیا ہے ، سینئر نے ہمیشہ جونیئر کی رہنمائی کی ہے، جس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں ، ہم موجودہ کابینہ کے کام کو بے حد سراہتے ہیں۔