ملک ریاض کیس، قاضی محمد جمیل وکیل استغاثہ مقرر

Malik Riaz case

Malik Riaz case

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے ایڈوکیٹ قاضی محمد جمیل کو ملک ریاض کیس میں وکیل استغاثہ مقرر کردیا۔ آئندہ استثنی دینے کے حوالے سے مخالف فریقوں کے دلائل سن کر فیصلہ کریں گے۔

جسٹس اعجاز نے ملک ریاض توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ قاضی محمد جمیل کووکیل استغاثہ مقرر کرتے ہوتیہوئے کہا کہ وکیل استغاثہ صاف شفاف انداز اور قانون کے مطابق اس مقدمے میں کام کریں گے،ملک ریاض کو آج عدالت میں حاضری سے طبیعت کی خرابی کے باعث استثنی دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالباسط نے عدالت سے استدعا کی کہ ملک ریاض کو آئندہ بھی استثنی دیا جائے، جبکہ درخواست گزاراشرف گجر نے مطالبہ کیا کہ ملک ریاض کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو غیر ضروری اچھالا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے ملک ریاض توہین عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔