وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

 Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد(جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ،چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے جبکہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا اور کسی بھی شخص کو شناختی کارڈ دکھا کر اجازت ہو گی۔