ملک قیصر محمود نے رائیونڈ میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے خصوصی ملاقات کی

گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گجرات کے نائب صدر ملک قیصر محمود نے رائیونڈ میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کیلئے ملک قیصر محمود کی خدمات کو سراہا ، اور کہا کہ کارکن ہمارے اثاثہ ہیں ، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

ملک قیصر محمود پارٹی کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، آنے والے انتخابات میں کارکنوں کے مشورہ سے بہتر امیدوار سامنے لائینگے ، جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے اہل ہوں ، اس موقع پر ملک قیصر محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین عوام کے دلوں میں رہتے ہیں ، کیونکہ قائدین نے ہمیشہ ورکرز کے حقوق کی حفاظت کی ہے ، اور ہم گجرات میں مسلم لیگ ن کی بہتری و ترقی کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کرینگے اور قائدین کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کو مضبوط بنائیں گے۔