نوپ سی بی اے پوسٹل ملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو ملکی لیول پر کام کر رہی ہے۔ سید ضیغم حسین

گجرات (جی پی آئی) نوپ سی بی اے پوسٹل ملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو ملکی لیول پر کام کر رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر نوپ سی بی اے سید ضیغم حسین گردیزی نے جی پی او گجرات میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، جس کی صدارت مختار احمد پوسٹ مین صدر نوپ جی پی او گجرات نے کی ، سید ضیغم حسین گردیزی نے کہا کہ ہم پوسٹ مین اور پوسٹ آفس کے عملہ کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ، تاریخ شاہد ہے کہ پوسٹ آفس کو ہمیشہ گریڈ پندرہ سے اوپر کے افسران کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ، جبکہ گریڈ 15سے نیچے کے تمام ملازمین ایک ایک روپیہ جمع کر کے پوسٹ آفس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، ہم ملک بھر میں تمام پوسٹ آفسز میں خواتین کیلئے اعلیٰ واش روم بنائے گئے اور ہر ملازم کو اس کا حق دلاینگے ہم کسی امر یا آفیسر سے نہیں ڈرتے ، جس نے ہمارے ساتھ کام کرنا ہے اس نے ہمارے حقوق ہمیں دینے ہیں۔

FIAوالے کسی ملازمین کو بلاوجہ تنگ نہیں کر سکیں گے ، اس سلسلہ میں ہم ہائی لیول پر کام کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گجرات جی پی او کے ورکرز کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور ہم گجرات کے تمام مسائل حل کروائینگے ، یونیفارم کیلئے بہتر کپڑا دلاینگے ، مرکزی جنرل سیکرٹری شاہد بشیر نے کہا کہ پوسٹ مینز اور دیگر عملہ کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور طریقہ سے اقدامات کر رہے ہیں ، اور نوپ ہی محکمہ پوسٹ آفس کی واحد سی بی اے ہے جس پر تمام ملازمین اعتماد کرتے ہیں ،چیئرمین نوپ سی بی اے گجرات جی پی او محمد خلیق نے کہا کہ گجرات میںبے شمار مسائل ہیں ، کوارٹرز کی تزئین و آرائش کی ضرورت ہے ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی ضرورت ہے ، سٹاف اور خواتین کیلئے بہتر واش رومز کی ضرورت ہے ، جی پی او میں کنٹین کے قیام کی ضرورت ہے ، فئیر پرائس شاپ کی ضرورت ہے اور جی پی او میں ڈسپنسری کے قیام کی ضرورت ہے ہم ہر سطح پر اپنے مطالبات لے کر جائیں گے اور نوپ کے پلیٹ فارم سے انہیں حل کرواینگے ، اشرف شریف جنرل سیکرٹری گجرات نے کہا کہ ہم نوپ کے عہدیداران کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں ، نائب صدر نوپ آصف سلیمی نے کہا کہ پوسٹ آفسیز کو آفسر شاہی نے نقصان پہنچایا ہے اور نوپ سی بی اے ہی افسران کو لگام ڈالنا جانتا ہے اور نوپ سی بی اے ہی بہتر طریقہ سے کام کرینگے۔

اس موقع پر سید سجاد حسین بخاری ، یونس قریشی ، سید مہندی حسین شاہ ، انعام اللہ بھٹی ، سید اظہر حسین شاہ چوہدری محمد شہباز ، میر عبدالغفار ، چوہدری جاوید احمد ، ذوالفقار احمد ، محمد یوسف و دیگر عہدیداران نے خطاب کیا اس اجلاس میں گجرات رینج ، ٹانڈہ ، جلالپور جٹاں ، کڑیانوالہ ، بھاگووال ، کھاریاں ، لالہ موسیٰ ، کوٹلہ ارب علی خاں ، کنجاہ و دیگر مقامات سے پوسٹ آفسیز کے ملازمین نے شرکت کی ، آخر میں سید تحزیب الحسن سابق صدر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔