ملک میں مظاہرے حکومتی کامیابی کا ثبوت ہیں، نواز شریف

nawaz sharif

nawaz sharif

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا ہے ملک بھر میں مظاہرے حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، عوام کے پاس پانی، بجلی اور گیس نہیں لیکن حکومت کامیاب بجٹ کے دعوے کررہی ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پانچ کامیاب بجٹ کرنے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے تو کر رہی ہے تاہم یہ تما م ریلیف پرتشدد مظاہروں کی صورت میں گلیوں اور بازاروں میں نظر آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کس کامیاب بجٹ اور ریلیف کے دعوے کر رہی ہے جہاں عام آدمی کے پاس بنیادی ضروریات ، پانی ، بجلی تک میسر نہیں۔ ان کاکہناتھاکہ قوم کی مجموئی معاشی صورتحال پر مسلم لیگ ن آج منعقد ہونے والی کانفرنس میں ردعمل کا اظہار کرے گی۔