ملک پرویز سمرالہ،ملک جاوید سمرالہ اور ملک ظریف سمرالہ کی طرف کے عظیم الشان جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا

کوٹلہ (ارب علی خان)یونین کونسل صبور کے مرکزی گائوں سمرالہ میں چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حمایت میں ملک پرویز سمرالہ،ملک جاوید سمرالہ اور ملک ظریف سمرالہ کی طرف کے عظیم الشان جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔

جلسہ کے مہمان خصوصی سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ،ملک محمد حنیف اعوان،چوہدری لیاقت علی بھدر سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی،ملک انور لہڑی تھے ۔معزز مہمانوں کے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا اس موقع پر اہلیان سمرالہ کی طرف سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔