ملک پر قبضہ کرنا ہے تو انتخابات کا فائدہ نہیں: طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور(جیوڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ انہیں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن بارے تحفظات کا تو پتہ ہے لیکن مسلم لیگ ن نے کیوں مارچ کیا پتہ نہیں۔

اسلام آباد سے واپسی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان کا آج بھی وہی مطالبہ ہے کہ الیشکن کمیشن کی تشکیل نو کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات بارے کوئی دو رائے نہیں لیکن اگر لوٹ مار کرنے والے اور کرپشن کرنے والوں نے دوبارہ اس ملک پر قبضہ کرنا ہے تو ایسے انتخابات کا فائدہ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک سے کرپشن اور انتخابی عمل میں دھاندلی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔