زیمبیا : بس اور ٹرک میں تصادم،53 افراد ہلاک، 22 زخمی ہو گئے

Bus Truck Collision

Bus Truck Collision

زیمبیا(جیوڈیسک) افریقی ملک زیمبیا میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 53 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 53 افراد ہلاک 22 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فورا بعد بس میں آگ لگ گئی جو ہلاکتوں کا باعث بنی۔ پولیس ترجمان الز بتھ کنجیلا کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اور حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقا ت کی جا رہے ہیں۔

زیمبیا کے صدر مائیکل ساٹا نے حادثے پر عوام سے افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لئے دعا کی۔