ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے: گورنر پنجاب

 Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

راولپنڈی (جیوڈیسک) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ ٹیکسٹائیل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی سے دو ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین ٹیکسٹائل کے شعبے میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اگر بجلی اور گیس نہیں ہو گی تو معشیت کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، صاف پانی، پولیو اور ٹی بی کے خاتمے کے لئے دی گئی عالمی امداد کرپشن کی نذر ہو گئی۔

آفات کی روک تھام کے لئے دی گئی امداد بدعنوانی کی نذر ہو گی تو کشکول کیسے ٹوٹے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پینے کا پانی آلودہ ہے۔ گورنر ہاؤس کے پانی میں 35 فیصد اور داتا دربار کے پانی میں 45 فیصد آرسینگ موجود ہے۔

انہوں نے کہا 27 مارچ کو اسلام آباد میں ایجوکیشن کانفرنس ہو گی جس ميں وزیراعظم قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا تاجر برادری راولپنڈي میٹرو بس منصوبے میں صوبائی حکومت کی مدد کرے۔