ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلیے آنے والے الیکشن سے قبل تمام محب وطن سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں گی ، خورشید زمان

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان ملک کو ندھیروں سے نکالنے کیلیے آنے والے الیکشن سے قبل تمام محب وطن سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں گی تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کا اتحاد اسی سلسلہ کی کڑی ہے اپنے ایک بیان میں انہوںمشرف اور موجودہ حکومت کی فرسودہ پالیسیوں کی بدولت ملک میں غربت ،جہالت ،بے روزگاری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اب لوگ ڈاکوئوں اور چوروں کے ڈر سے اپنے باورچی خانوں کو تالے لگانا شروع کردیں گے۔

انصاف نسل در نسل بھی نہیں مل رہا جبکہ غیرملکی طاقتیں موجودہ حکومت کی نااہلی سے مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑا رہی ہے کراچی میں قتل وغارت کا بازار گرم ہے بلوچستان میں اغواء اور قتل کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں پنجاب میں ڈاکوئوں کا راج ہے اس لیے ملک کی بقاء اور سلامتی کیلیئے تمام محب وطن سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اگر اب بھی تمام جماعتیں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں متحد نہ ہوئی تو اس سے نہ صرف عالمی سطح پر مسلمانوں کا نقصان ہوگا بلکہ اسلام کو بھی خطرہ ہے