مہر مشتاق محفل نعت کے روز محفل گاہ سے لے کر میلاد چوک تک پورے ڈنگہ کو رنگا رنگ لائٹوں سے روشن کریں گے ، ڈاکٹرمحمد الیاس

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)رکن بزم عاشقان مصطفی ڈاکٹرمحمد الیاس نے کہا ہے کہ مشتاق لائٹ ڈیکوریشن کے ایم ڈی مہر مشتاق محفل نعت کے روز محفل گاہ سے لے کر میلاد چوک تک پورے ڈنگہ کو رنگا رنگ لائٹوں سے روشن کریں گے،مہر مشتاق پہلی محفل نعت سے آج تک مثالی تعاون کر رہے ہیں،جن پر ہم ان کے ممنون ہیں اور دعاگو ہیں کہ نبی آخر الزمانۖ ان کو اس عظیم خدمت پر اجر عظیم عطافرمائے۔