ملک کے اکثر حصوں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

Pakistan weather

Pakistan weather

پاکستان (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ۔ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حیدر آباد میں درجہ حرارت 37،لاہور اور ملتان 36، فیصل آباد 34 ، مظفر آباد 34، اسلام آباد، کراچی اورپشاور 33 ،کوئٹہ اور گلگت 29 ، مری 24 اور سکردو میں درجہ حرارات 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔