خلائی شٹل اینڈیور لاس اینجلس پہنچا دی گئی

Endeavour

Endeavour

لاس اینجلس (جیوڈیسک) خلائی شٹل اینڈیور لاس اینجلس پہنچادی گئی ہے۔ جہاں وہ اپنی آخری آرام گاہ ۔کیلی فورنیا سائنس میوزم کی زینت بنائی جائے گی۔پچہتر ٹن وزنی خلائی شٹل اینڈیور کو ایک جیٹ پر لاد کر کیلی فورنیا پہنچایاگیا۔ ہزاروں افراد لاس اینجلس کے گرفتھ پارک میں اس سفر کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے جمع ہوئے۔

اینڈیور کو کیپ کیناریول سے فلوریڈا اور پھر کیلیفورنیا لایاگیا ہے۔جہاں اس کا پورے شہر کا چکر لگوایا گیا۔ ناسا نے اینڈیور کو پچیس مشنز پربھیجا تھا۔ خلائی شٹل تیس اکتوبر کو عوامی نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔