ہانگ کانگ حصص 0.70 فیصد بہتری کے ساتھ بند

hong kong

hong kong

ہانگ کانگ (جیوڈیسک)ہانگ کانگ حصص جمعہ کو 0.70 فیصد بہتری کے ساتھ بند ہوئے۔یہ صورتحال گزشتہ سیشن میں بھاری خساروں کے بعد خریداروں کی طرف سے سودوں کے دوران دیکھی گئی ہے۔ ہانگ کانگ کا بنچ مارک ہینگ سنگ انڈکس 144.02 پوائنٹ بہتری کیساتھ 20734.94 تک پہنچ گیا جبکہ ٹرن اوور 53.86 ارب ہانگ کانگ ڈالرز رہا۔

چینی حصص بھی بہتری کے ساتھ بند ہوئے۔ بنچ مارک شنگھائی جامع انڈکس 0.09 فیصد یا 1.85 پوائنٹس بہتری کیساتھ 2026.69 رہا اور ٹرن اوور 47.7 ارب یوان رہا۔ کمزور ملکی معیشت کے بارے میں خدشات کے باعث ہفتے کے دوران انڈکس میں 4.57 فیصد کمی دیکھی گئی۔