ملک کے 89 اضلاع میں کل سے پولیو مہم کا آغاز ہو گا

Polio compaign

Polio compaign

پاکستان (جیوڈیسک) ملک کینواسی مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آ غاز کل سے ہو رہا ہے جو بارہ ستمبر تک جاری رہے گی ۔ پولیو مہم میں کل تریپن ہزارتین سونوے ٹیمیں حصہ لیں گی ۔اڑتالیس سو دومستقل جب کہ تینتیس سو تیس ٹرانزٹ ویکسی نیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ نوہزارسات سواٹھانوے ایریا سپروائزراورچودہ سوستر یونین کونسل انچارج پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں گے ۔

ہائی رسک ایریاز میں پولیو مہم کے دوران عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کا عملہ بھی مہم کی نگرانی کریگا۔ نواسی مخصوص اضلاع میں چلائی جانے والی مہم کے دوران تینتالیس اضلاع میں مکمل طورپر جبکہ چھیالیس اضلاع میں جزوی طور پر مہم چلائی جائے گی ۔