کراچی : 48 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہا کردیا گیا

Karachi Malir jail

Karachi Malir jail

کراچی (جیوڈیسک) چودہ مسلمانوں سمیت 48 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔رہا ہونے والے قیدیوں کو ملیر جیل کی انتطامیہ اور قیدیوں کے اہل خانہ نے رخصت کیا دیکھتے ہیں۔رہا ہونے والے 48 بھارتی ماہی گیروں کو ان کی گرفتاری کے چھ ماہ بعد بھارتی حکومت کی طرف سے کلیرنس کے بعد رہا کیا گیا ہے رہا ہونے والے 23 بھارتی ماہی گیروں کے جرمانے حکومت سندھ نے ادا کیے رہا ۔ رہائی سے پہلے آئی جی جیل خانہ جات عبدالمجید صدیقی نے بھارتی ماہی گیروں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت معلوم کی اور انہیں رہائی پر مبارکباد دی 48 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے بعد 32 ماہی گیر ملیر ڈسرکٹ جیل میں رہ جائیں گے۔

رہائی پانے والے ماہی گیروں کے چہروں پر نا صرف خوشی نظر آرہی تھی بلکہ وہ حکومت پاکستان اور جیل انتظامیہ کے حسن سلوک کی تعریف بھی کرتے نظر آئے بھارتی ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ انہیں بچوں کی طرح محبت سے رکھا گیا تھا رہا ہونے والی بھارتی ماہی گیر شیخ حبیب کی بہن اور اہل خانہ اسے رخصت کرنے کیلیے ملیر ڈسٹرکٹ جیل پہنچے 35 سال کے بعد بہن اور بھائی کی ملاقات کے دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔

ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیر ائیر کنڈیشنز کوچ کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں لاہور روانہ ہوگئے ہیں جہاں کل انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے ۔