ممبئی: اگنی پتھ کی پروموشن تقریب کامیابی کے جشن میں تبدیل

agneepath

agneepath

ممبئی میں فلم اگنی پتھ کی پروموشن تقریب اس کی کامیابی کے جشن میں تبدیل ہوگئی فلم کے سارے اداکاروں کی شرکت نے تقریب کو چارچاند لگا دیئے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ ریتک روشن نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باکس آفس پر فلم کی کامیابی پر میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے جذبات کا اظہار کرسوں یہی کہوں گا شکریہ۔
انکا کہن اتھا کہ شائقین کا یہ والہانہ پن ہمارے جذبوں کو توانائی بخشتا ہے انہوں نے کہا کہ فلم میرے ساتھی اداکاروں، ڈائریکٹر، پروڈیوسرسمیت پوری ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ کرن جوہر نے تقریب میں کہا کہ اگنی پتھ کی نمائش سے قبل اس کی اتنی کامیابی کی توقع نہیں تھی۔ تقریب میں سنجے دت، پریانکا چوپڑا، رشی کپور اور ڈائریکٹر کرن ملہوترا سمیت فلم کی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔