ممبئی: بالی وڈ، ریتیش اور جینیلیا کی نئے سفر کی شروعات

ritesh genelia

ritesh genelia

بالی وڈ کی ایک اور جوڑی نے اپنے فلمی سفر کو حقیقی سفر میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا جی بات ہو رہی ہے ریتیش اور جینیلیا کی۔ ریتیش اور جینیلیا نے فیصلہ کرلیا ہے ایک ہونے کا، بہت عرصے سے دونوں کو انتظار تھا کہ کب کھلیں گے سہرے کے پھول۔
ان کے فینز کو اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ دونوں نے اعلان کر دیا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں بن جائیں گے ایک دوسرے کے جیون ساتھی۔
اس اعلان کے ساتھ ہی دونوں طرف شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ریتیش اور جینیلیا نے سارے ساتھی فنکاروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے کرنا پڑے گا خاص انتظام۔ تب ہی تو دونوں طرف سے شادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔