پیرس: فیشن ویک میں ماڈلزسڑک پرآگئیں

paris fashion week

paris fashion week

فرانس فیشن ویک میں ماڈلز سڑکوں پرآگئیں اور کم قیمت کے اسٹائلش ملبوسات کی نمائش کرکے شائقین کی دادوصول کی۔ اب تک فرانس فیشن ویک میں مہنگے ملبوسات کی نمائش ہوئی،لیکن پیرس کے ایک فیشن ڈیزائنرکا کمال دیکھئے جنھوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سوچ کر سستے ملبوسات ڈیزائن کئے اور تو اور اس کلیکشن کو فیشن شومیں پیش کرتے ہوئے ماڈلزکو بھی ریمپ سے اتارکر سڑک پر لے آئے۔
ان صاحب کا کہنا ہے کہ سستے ملبوسات کا آئیڈیا آیا تو وہ اچھل پڑے۔ خوش قسمتی سے کلیکشن بھی اچھا بن گیا۔ ان کا سستا اور جدید انداز فیشن لائن میں انقلاب لے آئے گا۔