ممبئی : بالی ووڈ اداکار جان ابراہم ہدایتکار بننے کے خواہاں

John Abraham

John Abraham

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ ایسے اداکار ہیں جن کے ساتھ ہر کوئی فلم میں آنا چاہتا ہے، چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین لیکن اداکار جان ابراہم شاید ذرا مختلف ہیں، وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم تو کرنا چاہتے ہیں لیکن بطور ہدایتکار۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جان نے کہا کہ چند برس بعد ہدایتکار بننا چاہیں گے اور بطور ہدایتکار وہ شاہ رخ کو لے کر فلم بنانا چاہیں گے۔ جان نے کہا شاہ رخ ایک سپر سٹار ہیں۔ ان کے خیال میں وہ اور شاہ رخ انڈسٹری میں کچھ منفرد کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ کی فلم “جب تک ہے جاں” کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ نے زبردست اداکاری کی ہے۔