ممبئی : خوبصورت اور دلکش گہنوں سے سجا جیولری شو

International jewelery Week

International jewelery Week

ممبئی بھارت کے شہر ممبئی میں سجا خوبصورت اور دلکش گہنوں کا شو، جس میں بالی وڈ اسٹار Mugdha Godse، ابھے دیول اور نرگس فخری نے شرکت کی ۔ انٹرنیشنل جیولری ویک کے پہلے روزماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ خمدار نقش و نگار والے ہار، ہیروں سے سجی چین، بازوبند پہن رکھے تھے، بلیک گاون میں بالی وڈ اسٹارMugdha Godse ریمپ پر آئیں تو دیکھنے والے بھی داد دئیے بنا نہ رہ سکے ، انہوں نے ہیروں اور یاقوت سے مزین نیکلس پہن رکھا تھا، جسے انہوں نے خوب سراہا۔ ڈیزائنر راجیش، ترن اور آکنشا کی دلربا جیولری کی تھیم کوکٹیل، پولکی اور برائیڈل ہے۔ ابھے دیول اور نرگس فخری نے بھی جیولری کلیکشن کی نمائش کی ، انڈوویسٹرن جیولری کو سب ہی نے خوب پسند کیا۔