ممبئی: ریتیش اور جینیلیا کے سنگیت کی رنگا رنگ تقریب

Ritesh D

Ritesh D

ممبئی میں بالی وڈ ستاروں کی مقبول جوڑی ریتیش اور جینیلیا کی سنگیت کی تقریب میں بڑی تعداد میں فلمی ستاروں نے شرکت کرکے نئے جوڑے کو دعائیں دیں۔
جینیلا اور ان کے سیاں جی کی ملاقاتوں نے بلاآخر رنگ بدل لیا۔ وہ بندھنے جارہے ہیں شادی جیسے خوبصورت بندھن میں ان کی خوشیوں کو چار چاند لگانے آ پہنچے ان کے ساتھی اداکار دوست بھی جن میں سنجے کپور اپنی بیگم کے ساتھ، سوہا علی، ملائکہ اروڑا، شاہد کپور، سنجے دت اور رشی کپور شامل تھے۔
دولہا میاں نیلے رنگ کی شیروانی پہنے سب کی نظروں کا محور تھے تو ادھر جینیلیا بھی سفید رنگ کے شرارے میں داد سمیٹتی نظر آرہی تھیں۔ جینیلیا کا کہنا تھا کہ وہ ڈانس بھی کریں گی اور ان کا پسندیدہ گانا ہے مہندی لگا کے رکھنا ان کی شادی تین فروری کو ہونا طے پائی ہے۔