ممبئی میں فلم کہانی کا پروموشن شو

vidya balan

vidya balan

بالی وڈ کی مشہور ڈرٹی گرل ۔۔جی ہاں یہاں بات ہو رہی ہے ودیا بالن کی جو اپنی نئی فلم کہانی کی کہانی سنا رہی ہیں ممبئی میں ہونے والے فلم کے پروموشن شو میں۔

فلم کہانی سے ودیا کو کافی امیدیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم باکس آفس پر ان کے مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی اور سابقہ تمام فلموں کی طرح سپر ہٹ ہو گی۔فلم میں ودیا بالن ایک ایسی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے شوہر کی تلاش میں لندن سے کلکتہ آ جاتی ہے۔

فلم کہانی کے بارے میں ودیا کا کہنا ہے کہ پرینیتا کے بعد یہ وہ واحد فلم ہے جس سے وہ جذباتی وابستگی رکھتی ہیں۔ ڈرٹی پکچر کے بعد فلم کہانی میں ایک ماں اور بیوی کے کردار میں لوگ ودیا بالن کو ایک مختلف انداز میں دیکھیں گے جو ایسا ہے جیسے مشرق اور مغرب۔