میگا اسٹارامیتابھ بچن کے پیٹ کا ایک اور آپریشن ہوگا

amitabh

amitabh

بھارتی سپر اسٹار اور بگ بی کے نام سے پہچانے جانے والے امیتابھ بچن کا ہفتے کے روز ممبئی کے سیون ہلز اسپتال میں آپریشن کیا گیا۔ بگ بی نے کہا ہے کہ انھیں ابھی ایک اور آپریشن کروانا پڑے گا۔

سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ابھی انھیں مزید دواں، لیبارٹری ٹیسٹس اور ایک اور مزید آپریشن کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاید انھیں لمبے عرصے تک اسپتال میں رہنا پڑے۔ ابھی کچھ نہیں کہ سکتا کہ اسپتال سے چھٹی کب ہے۔ بگ بی نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے پیار کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ امیتابھ بچن اسپتال میں بھی ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ ہیں اور کسی لمحے بھی اداسی کو قریب نہیں آنے دیتے ہیں۔