نیویارک فیشن ویک کا دلکش انداز میں اختتام

new york fashion

new york fashion

نیویارک فیشن ویک کے آخری روز ماڈلز نے اسٹائلش لیدر جیکٹس کی نمائش کر کے شو کو دلکش انداز میں اختتام تک پہنچایا۔ سیاہ رنگ کے پس منظر میں ماڈلز نے سیاہ، اورنج اور دیگر رنگوں کے اون اور لیدر کے جیکٹس کی نمائش کی اور دیکھنے والوں کو مسحورکر دیا۔

شو میں دی گرل ود دی ڈریگن ٹیٹو کی اسٹار رونی مارا نے بھی شرکت کی اور شو میں پیش کئے جانے والے کلیکشن کو سراہا۔ڈیزائنر فرانسسکو کوسٹانے شو کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔