ممتاز احمد چشتی اور محمد آعظم نے برطانوی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ سے فرداً فرداً ملا قاتیں

Best Of kashmir

Best Of kashmir

نیلسن ( پ ر) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چئیر مین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں وائس چئیر مین سالار ممتازاحمد چشتی اور سکریٹری جنرل محمد آعظم پر مشتمل ایک سہ رکنی وفد نے ہاؤس آف کامنز میں تینوں بڑی بر طانوی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ سے فرداً فرداً ملا قاتیں کی ہیں اور مسئلہ کشمیر کی اہمیت کی جانب توجہ مبذول کرائی جن سے ملاقات ہوئی ان میں حال ہی میں ایک مرتبہ پھروزیر بننے والی بیرونس سعیدہ وارثی ، لیبر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ہیریٹ ہرمین ، شیڈو جسٹس سکریٹری صادق خان ، سائمن ہیوز ، سر جیرلڈ کافمین ، فیونا میکٹیگرٹ ، ٹونی بالڈری ، انس سرور ، خالد محمود ، جان ایشورتھ ، جان ہیمنگ ، روشن آرا علی ، اور رحمان چشتی شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ درجنوں دوسرے ارکین پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر پر تیار کی گئی ایک جامع دستاویز فراہم کی گئی ہے پس منظر اور تفصیلی صورت حال سے روشناس کرانے کے لئے اس دستاویز میں کئی نکات اجا گرکئے گئے ہیں جن میں کہ مسئلہ پچھلے چونسٹھ سالوں سے حل طلب ہے اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک فلیش پوئنٹ کے طور پر نہ صرف خطہ میں جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن و سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے ، تقریباً ایک ملین کشمیری نژاد بر طانیہ میں آباد ہیں جو کسی نہ کسی اعتبار سے اس تنازعہ کی زد میں ہیں اور متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے درایں وجہ مسئلہ کا پُر امن حل تلاش کرنے کے لئے بر طانوی پارلیمنٹ کا کردار کلیدی ہے ۔

کشمیر میں امن و ترقی کے لئے چار نکاتی فارمولہ بھی پیش کیا گیا جس میں امن و ترقی، انسانی حقوق کا تحفظ اور سول سوسائیٹی کے کردار کی اہمیت ،جمہوریت اور ایک اچھی حکومت کا قیام کا از بس ضروری ہونا قرار دیا گیا ہے اس دستاویز کا مقصد اراکین پارلیمنٹ کو مسئلہ سے روشناس کرانا مقصود ہے تاکہ پارلیمنٹ میں متوقع بحث میں ان سب اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو سکے مجوزہ بحث کے لئے پہلے ہی سے اینڈریو سٹیفنسن ، فِلپ ڈیوس، جیسن میکارٹنی ، فیبین ہیملٹن ، لنڈا رائرڈن ، جولی ہلنگ اور ڈیوڈ وارڈ اپنی حمایت کا یقین دلا چکے ہیں دریں اثنا مسئلہ کشمیر کے متعلق تمام پارٹیوں کو روشناس کرانے کے لئے تینوں پارٹیوں کی اواخر ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والی سالانہ پارٹی کانفرنسوں میں فرنج میٹنگز کا تحریک حق خو د ارادیت یورپ نے پروگرام طے کر رکھا ہے اس کے علاوہ 18 اور19 ستمبر کو تحریک برسلز میںیورپین پارلیمنٹ میں جا کر اراکین یورپین پارلیمنٹ سے بھی مسئلہ کشمیر پر تیار کی گئی دستاویز کی روشنی میں مسئلہ کشمیر پارلیمنٹ میںاٹھانے کی تحریک کرے گی۔

اسکے ساتھ ساتھ ہر حلقہ میں کشمیری کمیونٹی کو متحرک کر کے متعلقہ رکن پارلیمنٹ ، یورپی پارلیمنٹ سے رابطہ کیا جائے گا ۔ چئیر میں تحریک حق خود ارادیت یورپ راجہ نجابت حسین نے تمام کشمیریوں سے پارٹی سیاست سے بالا تر ہوکر حق خود ارادیت کے لئے متحد ہو کر اپنی جد جہد کو تیز کرنے پر زور دیا ہے کہ بھارت پر دباؤ بڑھے اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جا سکیں۔اجلاس میں تحریک کی جانب سے مسئلہ کشمیر پرتیار کردہ دستاویزسکریٹری جنرل نے پیش کی اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ لبرل فرینڈز آف کشمیر کے صدر قاسم افضل اور سابقہ مئیر والتھم فارسٹ کونسل لیاقت علی نے بھی اسے سراہا ۔