انڈونیشیا: نئے پارلیمانی ارکان نے حلف اٹھا لیا، ملک میں احتجاجی سلسلہ جاری

Indonesia New Parliamentarians

Indonesia New Parliamentarians

انڈونيشيا (اصل میڈیا ڈیسک) انڈونيشيا ميں نئی پارليمان کے ارکان کی حلف برداری کی تقريب آج منعقد ہوئی۔ نو مختلف سياسی پارٹيوں کے 575 قانون سازوں نے اپنی ذمے داریوں کا حلف اٹھايا۔

واضح رہے کہ يہ پيش رفت ايک ايسے موقع پر ہوئی ہے جب متعدد مجوزہ قوانين پر عوام ميں شديد غم و غصہ پايا جاتا ہے اور کئی ہفتوں سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے يہی وجہ ہے کہ نئے ارکان پارليمان کی حلف برداری کے موقع پر جکارتہ ميں حفاظت کے انتہائی سخت انتظامات کيے گئے تھے۔

یاد رہے کہ انڈونيشيا ميں رواں سال اپريل ميں انتخابات ہوئے تھے جبکہ نئے ارکان پر دباؤ ہے کہ وہ سخت عوامی رد عمل کا سبب بننے والے مجوزہ قوانين پر فوراً نظر ثانی کريں۔