شمالی کوریا اور امریکہ دوبارہ سے مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں

 Donald Trump

Donald Trump

پیونگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ورکنگ لیول پر جوہری مذاکرات کو 5 اکتوبر سے دوبارہ سے شروع کرنے کے موضوع پر اتفاق رائے طے پا گیا۔

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ورکنگ لیول پر جوہری مذاکرات کو 5 اکتوبر سے دوبارہ سے شروع کرنے کے موضوع پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور پیانگ یانگ انتظامیہ کے درمیان 4 اکتوبر کو ابتدائی مذاکرات اور 5 اکتوبر کو ورکنگ لیول مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

چو سون نے مزید کہا ہے کہ شمالی کوریا کا وفد شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لئے تیار ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں تیزی لائیں گے۔