منڈی بہائوالدین میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ضرور بنے گی :حاجی ناصر محمود

گجرات (جی پی آئی) صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود نے کہا ہے کہ منڈی بہائوالدین میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ضرور بنے گی ، اس کے لیے سیکرٹری انڈسٹری سے لیکر وزیراعلیٰ پنجاب تک جہاں بھی ضرورت ہوئی جائیں گے ، منڈی بہائوالدین سے آئے نمائندوں نے آپ کی بہترین نمائندگی کی ہے ، منڈی بہائوالدین میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے آپ کے نمائندوں نے دو تین سالوں میں بہت زیادہ کام کر لیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہائوالدین میں شاہین گروپ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاہین گروپ کے بزنس فرینڈلی اقدامات سے چیمبر پر بہترین کمیونٹی کا اعتماد بحال ہو چکا ہے ، آج چیمبر کی ممبر شپ 36سو سے تجاویز کر چکی ہے ، شاہین گروپ نے گجرات میں دو بار نمائش کا اہتمام کیا ، جہاں گجرات کی مصنوعات کے علاوہ منڈی کی آٹو باڈی پارٹس کی صنعت بھی متعارف ہوئی اور زراعت کے علاوہ منڈی بہائوالدین سپیئر پارٹس کے حوالے سے بھی دنیا میں متعارف ہوا، شاہین گروپ جمہوریت پر یقین رکھتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہم انتخابات کا اتفاق کرتے ہیں ،اور ہر ووٹر کے پاس جاتے ہیں اور ووٹ مانگتے ہیں ، شاہین گروپ کے لیے ووٹ مانگتے آپ کو شرمندگی نہیں ہو گی ، آپ کی وفا شاہین گروپ کے ساتھ نظر آ رہی ہے ، آپ لوگ بات پر ڈٹ جانے والے ہیں ، پریشر بھی آتے ہیں لیکن آپ کی ثابت قدمی مثالی ہوتی ہے، 5ستمبر کو انشاء اللہ شاہین گروپ کو ایک بار پھر پینل ووٹ ملیں گے ، جنرل سیکرٹری شاہین گروپ حاجی فیاض عالم نے کہا کہ شاہین گروپ مختلف جماعتوں کا گلدستہ ہے لیکن چیمبر کے معاملات سیاست سے بالاتر ہو کر بزنس مین کی حیثیت سے چلائے جاتے ہیں ، شاہین گروپ میں مکمل جمہوریت ہے ، جوحاجی عرفان یوسف کو مرزا امتیاز کو ملی۔