منڈی بہاالدین میں دیرینہ دشمنی پر باپ بیٹوں سمیت 5 افراد قتل

Mandi Bahauddin

Mandi Bahauddin

منڈی بہاالدین (جیوڈیسک) منڈی بہاالدین میں دیرینہ دشمنی پرباپ بیٹوں سمیت پانچ افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ نواحی گاں چک عالم میں مختیار اور احمد یار گروپ میں عرصہ دراز سے دیرنہ دشمنی چلی آرہی تھی ۔احمد یار گروپ کے افراد اپنے سات افراد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے سلطان احمد کے گھر پولیس کی وردی پہن کر داخل ہوئے ۔

سلطان احمد اور اس کے دو بیٹوں افتخار اور ظفر سمیت 5 افراد کو اغوا کر کے پٹرھانہ لوک کے سیم نالہ پر لے جا کر رسیوں سے باندھ کر فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال ملکوال منتقل کردیا۔