منھاج میڈیا یورپ محمد اکرم باجوہ کا منھاج القرآن لاھور مرکز کا دورہ ، محمد جمیل اجمل نے استقبال کیا

Minhaaj ul Quran lahore Akram bajwa

Minhaaj ul Quran lahore Akram bajwa

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منھاج میڈیا یورپ کے کوارڈینیٹر محمد اکرم باجوہ نے اپنے تین رکنی وفد منھاج القرآن آسٹریا کے پریس سیکرٹری حاجی قاسم علی ، حاجی راجہ وسیم کے ساتھ منھاج القرآن لاھور مرکز کا دورہ کیا ۔ محمد اکرم باجوہ اپنے تین رکنی وفد کے ساتھ مرکز لاھور پھنچے تو منھاج القرآن ڈائریکٹر فارن آفیسر راجہ محمد جمیل اجمل اور سیکرٹری فارن آفیسر وسیم افضل قادری اور سید فرحت حسین شاہ نے تین رکنی وفد کا شاندار استقبال کیا اور لاھور منھاج مرکز میں خوش آمدید کھا ۔ لاھور مرکز میں محمد اکرم باجوہ اور سید فرحت حسین شاہ کے درمیان تقریباً دو گھنٹہ کی طویل ملاقات میں منھاج القرآن یورپ خصوصاً آسٹریا منھاج القرآن تنظیمی امور پر بڑی تفصیل سے گفتگو ہوئی اور ڈائریکٹر منھاج القرآن فارن آفیسر راجہ جمیل اجمل نے منھاج القرآن آسٹریا کیلئے خصوصی پیغامت دئیے ۔

راجہ جمیل اجمل نے منھاج میڈیا یورپ کے کوآردینیٹر محمد اکرم باجوہ کا تین رکنی وفد کے ساتھ لاھور مرکز منھاج القرآن کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ محمد اکرم باجوہ نے بھی لاھور مرکز منھاج القرآن کے قائدین کا اُن کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات کے احتتام پر میڈیا کے حوالہ سے محمد وسیم افضل قادری نے یورپ میڈیا پر خصوصی مشاورت کی ۔ آخر میں راجہ محمد جمیل اجمل ، سید فرحت حسین شاہ ، محمد وسیم افضل قادری نے منھاج میڈیا یورپ کی بروقت کوریج اور شاندار کارکردگی پر محمد اکرم باجوہ کی خدمات کی تعریف کی اور اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد دی محمد اکرم باجوہ نے تمام راھنماؤں کا اُن کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ۔