موج،مستی سے بھرپورزی سِنی ایوارڈزشو،اےآروائی ڈیجیٹل پر

ary

ary

اے آروائی ڈیجیٹل پر روشنیوں اور رنگینیوں سے بھراایوارڈزشوپیش کیاجارہاہے۔۔زی سِنے ایوارڈزمیں کیا ہوگی موج مستی ۔ اے آروائی ڈیجیٹل پاکستان کامن پسند اینٹرٹینمنٹ ٹی وی چینل ہے۔ جو ہمیشہ اپنے ناظرین کیلئے منفرد اورنمایاں پروگرامز پیش کرتاہے۔اسی تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے اے آروائی ڈیجیٹل پیش کررہاہے اپنے ناظرین کیلئے ستاروں بھری ایک شام۔ زی سنے ایوارڈز دوہزاربارہ جس میں بالی ووڈکے شائننگ اسٹاردکھارہے ہیں اپنا جلوہ۔

اس شو کی خاص بات ہے کہ اسے ہوسٹ کررہیہیں کنگ خان اور بالی ووڈکی جنگلی بلی پریانکا چوپڑاایک ایسا شوجو بھراہواہے موج ، مستی اور فن سے توپھر آپ بھی ان اسٹارزکی مستی میں مست ہونے کیلئے دیکھئے زی سنے ایوارڈز۔ ہفتہ اٹھارہ فروری رات نو بجے۔ ہم بتائیں گے اندرکی باتیں۔ ایوارڈزشوکی تیاریاں اور پردے کے پیچھے کیا ہورہاہے۔

ایوارڈزشوکا رنگا رنگ ریڈ کار پٹ رات دس بجے دکھایا جائے گا۔ اور پھر جس شام کاہے آپ کو بے صبری سے انتظار ۔ یعنی زی سنے ایوارڈذکی رنگا رنگ تقریب دکھائی جائیں گی اتوار انیس فروری رات آٹھ بجے ،صرف اے آروائی ڈیجیٹل پر۔