رومینٹک،ایکشن اورکامیڈی فلم دس مینز وار،ریلیزکردی گئی

this means war

this means war

سی آئی اے کے دوایجنٹس ایک ہی لڑکی سے محبت کے چکر میں کیاکچھ نہیں کرتے ، یہ سب کچھ بتایاگیا ہے رومینٹک ، ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم دس مینز وارکی کہانی میں۔ فلم آج ریلیز کی جارہی ہے۔

یہ فلم دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔ جو سی آئی اے کے ایجنٹس ہیں۔دونوں اکثراپنی گرل فرینڈز کے بارے میں مقابلہ کرتے کہ کس کی گرل فرینڈ اچھی ہے۔ مگر ایک دن جھٹکا یوں لگا جب انہیں علم ہوا کہ دونوں کی گرل فرینڈ ایک ہی ہے۔ پھر دوستی بدلی دشمنی میں۔ اور یہ دونوں ہوجاتے ہیں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ۔اس دوران ہونے والی شرارتوں اور حماقتوں نے فلم کو دلچسپ بنادیاہے۔