موجودہ حکومت آزاد خطہ کے باسیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام : ملک طفیل اعوان

بھمبر:(جیوڈیسک) موجودہ حکومت آزاد خطہ کے باسیوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے جبکہ خطہ میں تعمیر و ترقی کا دور دور تک نام و نشان نظر نہیں آرہا بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے کر پیپلز پارٹی کی حکومت نے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے آزاد کشمیر کے عوام کو اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ تحریک آزدی کشمیر سے منہ موڑنے والی موجودہ حکومت کے خاتمہ کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ( ن) بھمبر کے راہنما ملک طفیل اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے اس بیس کیمپ میں دن بدن لاقانونیت ،رشوت خوری اور ناانصافی زور پکڑ رہی ہے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت چاہے وہ آزاد کشمیر کے اندر ہو یا پھر پاکستان کے اندر ان کو عوام سے کوئی تعلق نہ ہے اور آزاد کشمیر کے اندر موجودہ حکومت عوام کو در پیش مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جبکہ خطہ میں تعمیر وترقی مجاور وزیر اعظم کے بیانات کی حد تک ہے اب اس صورتحال میں آزاد کشمیر کے عوام کواپنا بھر پور کردار اداکر کے مجاور حکومت کے خاتمہ کیلئے سڑکوں پر آنا ہو گا ۔