مونٹی کارلو ماسٹرز: دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کا فاتحانہ آغاز

rafael nadal

rafael nadal

ٹینس : (جیو ڈیسک) سات مرتبہ کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرز کا فاتحانہ آغاز کیا اور فن لینڈ کے جارکو نمینن کو باآسانی ہرا دیا۔ ٹورنا منٹ کے آٹھ ٹاپ سیڈڈ پلیئرز کے ساتھ رافیل نڈال کو ٹورنا منٹ کے پہلے رائونڈ میں بائی حاصل تھی۔ دوسرے رائونڈ میں نڈال نے فن لینڈ کے جارکو نمینن کوچھ چار اور چھ تین سے ہرادیا۔

نڈال ٹخنے کی انجری کی وجہ سے میامی ماسٹرز کے سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئے تھے اور مونٹی کارلو میں مسلسل آٹھواں ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں۔ ان کا اگلا مقابلہ قازقستان کے میخائل کوکوشن سے ہو گا۔ کوکوشن نے اطالوی فلیپو ولیندری کو سات چھ، دو چھ اور چھ دو سے ہرا دیا۔