مون سون بارشیں ، فلپائن میں سیلاب سے نظام زندگی معطل، درجنوں ہلاک

Philipines

Philipines

فلپائن (جیوڈیسک) مون سون کی بارشوں کے باعث فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سیلاب سے نظام زندگی معطل ہو گیا۔شدید بارشوں سے دارالحکومت اور اسکے قریبی صوبوں میں شدید بارش سے سیلاب آگیا۔ دارالحکومت میں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ کاروباری مراکز، دفاتر اور سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

دارالحکومت کے مشرق میں واقع نشیبی علاقہ مرکینا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے ہزاروں افراد کو ہنگامی مراکز میں پناہ لینا پڑی۔ محکمہ موسمیات نے نو گھنٹے میں دو سو بائیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے۔ فلپائن میں گزشتہ ہفتے سمندری طوفان سولا سے پچاس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔