برطانوی بینک پر ایران کے ساتھ غیر قانونی لین دین کا الزام

British Bank

British Bank

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کے ریاستی بینک نے الزام عائد کیا ہے کہ برٹش بینک نے دو سوپچاس بلین ڈالر کی ایران سے غیر قانونی لین دین کی ہے ۔ نیو یار ک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فنانس کے مطابق برطانوی بینک نے جنوری دو ہزار ایک سے دو ہزار دس تک ایران کے مرکزی بینک اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ دو سو پچاس بلین ڈالر کی رقم کی لین دین کی ہے ۔

امریکا کو خدشہ ہے کہ ایران اس رقم سے اپنے ایٹمی پروگرام کو مزید فروغ دے گا ۔ برٹش بینک پر مزید الزام عائد لگایا گیا کہ اس نے برما ، لیبیا اور سوڈان کے بینکوں سے بھی امریکی پابندیوں کے باوجود غیر قانون لین دین کی ۔