الیپو سے کہیں نہیں جارہے، سرکاری فورسز کا باغیوں کو پیغام

syria

syria

شام (جیوڈیسک) شام میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، صوبہ الیپو میں سرکاری اور باغی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا جاری ہے۔ شامی مبصر گروپ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ دمشق کے مخلتف علاقوں میں وقتا فوقتا راکٹوں اور شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شامی فورسز حلب پر دوبارہ قبضے کے لیے کوششیں کرر ہی ہیں جبکہ باغیوں نے دمشق کے جن علاقوں پر گزشتہ کچھ دنوں میں قبضہ کیا تھا۔

سرکاری فورسز نے ان علاقوں کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔ دوسری جانب الیپو میں شامی صدر بشار الاسد کی حامی فورسز نے باغیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ الیپو سے کہیں نہیں جارہے۔ دمشق میں اعلی سرکاری شخصیات کی جانب سے حکومت سے منحرف ہونے سے صدر بشار الاسد کی حکومت کو دھچکا پہنچا ہے۔ فوج نے کابینہ کے دو ارکان کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ دمشق سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔